اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش پر ٹربیونل کا نوٹس – Pakistan

اسلامیہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی اور منشیات کیس کی انکوائری کے دوران خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش کئے جانے پر ٹربیونل نے نوٹس لے لیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جنسی حراسگی و منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی انکوائری کے دوران پولیس کی جانب سے ٹریبونل کے نام پر خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش کیے جانے پر ٹربیونل نے نوٹس لے لیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمشنر بہاولپورکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں آر پی او اور ڈی سی بہاولپور بھی شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں ٹریبونل نے پولیس کو یونیورسٹی کے کسی بھی معاملے میں مداخلت سے بھی روک دیا۔

en_GBEnglish
%d bloggers like this: