پنجاب کے شہر جہانیاں میں ملتان روڈ پر وین میں گیس لیکج کے باعث 16 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
وین طالبات کو بورے والا سے ملتان لے کر جارہی تھی کہ راستے میں جہانیاں کے قریب گیس لیکج کا مسئلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وین کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم وین کو تحویل میں لے کر اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔