پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد کولمبو سے وطن واپس پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کولمبو سے لاہور پہنچی ، کھلاڑی پیر کے روز آرام کریں گے جبکہ منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپرفور مرحلے کا میچ 6 سمتبر کو کھیلے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج پاک ، بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا اور قومی ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔