لنڈی کوتل میں خاتون ٹیچر چھریوں کے وار سے قتل – Pakistan

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں خاتون ٹیچر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد شوہر اور بچے لاپتہ ہوگئے تھے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر لنڈی کوتل کے علاقے میری خیل کے پرائمری اسکول کی خاتون ٹیچر رضوانہ کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کا تعلق بنوں سے تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق میری خیل گرلز پرائمری اسکول میں قتل ہونیوالی استانی اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ اسکول کوارٹر میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے مقتولہ کا شوہر اور بچے پُراسرار طور پر لاپتہ تھے۔

بنوں پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کو بنوں سے گرفتار کرلیا گیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

en_GBEnglish
%d bloggers like this: